ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں /  فرد واحد کی حکومت نے ملک کو تباہ کر دیا  اردوغان کے سابق حلیف کی اشتعال انگیزی 

 فرد واحد کی حکومت نے ملک کو تباہ کر دیا  اردوغان کے سابق حلیف کی اشتعال انگیزی 

Wed, 27 Nov 2019 18:40:13    S.O. News Service

انقرہ/27نومبر(آئی این ایس انڈیا) ترکی کے سابق نائب وزیراعظم علی بابا جان نے مبینہ ’فردِ واحد کی حکمرانی‘ کے خطرات سے خبردار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ رواں سال کے آخر تک ایک نئی سیاسی جماعت کی تشکیل کے منتظر ہیں۔ یہ حکمراں جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ کے لیے چیلنج ثابت ہو گی جس کے سربراہ صدر رجب طیب ایردوآن ہیں۔بابا جان نے رواں سال جولائی میں جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کی رکنیت سے استعفا دے دیا تھا۔ انہوں نے اپنے اقدام کی وجہ گہرے اختلافات کو قرار دیا۔ بابا جان جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے بانی ارکان میں سے ہیں جو 2002 سے ترکی پر حکمرانی کر رہی ہے۔ وہ نائب وزیراعظم بننے سے قبل معیشت کے وزیر اور وزیر خارجہ کے عہدوں پر بھی کام کر چکے ہیں۔پارٹی سے مستعفی ہونے کے بعد اپنے پہلے ٹی وی انٹرویو میں بابا جان نے منگل کے روز خبر ترک چینل کو بتایا کہ ہم نے دیکھا کہ (انقلاب کی کوشش کے بعد) ترکی ایک اندھیری سرنگ میں داخل ہو گیا اور ہر آنے والے دن ہر معاملے میں اس کی مشکلات میں اضافہ ہوتا چلا گیا۔ بعد ازاں ہم نے ایک نئی جماعت بنانے کی کوششوں کا آغاز کر دیا۔بابا جان نے اپنی گفتگو میں ایردوآن کو براہ راست تنقید کا نشانہ بنانے سے دور رہنے کی بڑی حد تک کوشش کی۔ تاہم انہوں نے بار ہا یہ  بابا جان کے مطابق عبداللہ گْل نئی جماعت کی سرگرمیوں میں شریک نہیں ہوں گے تاہم وہ بطور مشیر کام کریں گے۔ترکی کے سابق وزیراعظم داؤد اولو نے بھی 2016 میں ایردوآن کے ساتھ اختلاف کا اظہار کرتے ہوئے جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کی اقتصادی پالیسی پر تنقید کی تھی۔ تاہم بابا جان نے اپنی نئی جماعت میں داؤد اولو کی شمولیت کو خارج از امکان قرار دیا۔


Share: